Ehsaas Emergency Cash Apply Online

1019

Apply Online Ehsaas Emergency Cash

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا اجراء
وزیراعظم عمران خان نے ایس ایم ایس سروس کا آغازکردیا.ایس ایم ایس سروس کے تحت اہل افراد کو اطلاع دی جائے گی.غریب اور پسے ہوئے طبقات کی معاونت کیلئے وزیراعظم نے اس سکیم کا آغاز کیا.جو شخص خود کو احساس ایمرجنسی کے تحت اہل سمجھتا ہے وہ 8171 پر ایس ایم ایس کرے.احساس ایمرجنسی پروگرام کےتحت 4 ماہ کیلئے 12 ہزارروپے دیئے جائیں گے.وزیراعظم کی سرپرستی میں عوامی مفاد کے منصوبوں کا آغاز ہوتا رہے گا:
احساس پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے کیلئے اپنا شناختی کاررڈ نمبر بغیر ڈیش کے 8171 پر ایس ایم ایس SMS کریں مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے ملیں گے
 
یاد رہے جن خواتین کو بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم ملتی ہے انکو وہ رقم اب پچھلے 9 مہینوں سے احساس پروگرام سے ملتی ہیں لہذا ان کا گھرانہ ایس ایم ایس نہ کرے
 
اگر کوئی شخص یا اسکی بیوی یا بچے ماہانہ ایک_ہزار روپے کا ایزی_لوڈ کرتے ہیں یا ان میں سے کسی کے نام پر گاڑی رجسٹرڈ ہے تو وہ بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا
 
جن خواتین کو طلاق ہوچکی ہے اگر ان کے سابقہ شوہر کا پاسپورٹ بنا ہو تو وہ بھی احساس پروگرام میں شامل نہیں ہوگا
جو شخص خود یا بیوی بچوں میں سے کوئی سرکاری ملازم ہوگا اسکا نام بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا
اگر کسی کا شخص کا پاسپورٹ بنا ہو یا اسکے ماں باپ اور بیوی بچوں میں سے کسی کا پاسپوٹ بنا ہو تو وہ احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوسکتا
 
جن افراد کو ماہانہ پنشن ملتی ہے انکا نام بھی احساس پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا
جس کے بینک_اکائونٹ میں 25 ہزار یا زائد رقم ہوگی وہ بھی احساس پروگرام میں شامل نہیں ہوگا
جس کو یہ مسیج آئے گا کہ
 
برائے مہربانی احساس ایمرجنسی پروگرام کی رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں.
وہ احساس پروگرا میں شامل نہیں ہوسکتا
جس کو یہ مسیج آئے گا کہ
 
‏آپ کے والد یا والدہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے لئے اہل ہیں. رقم کے حصول کے لئے بذریعہ SMS آپ کو جلد آگاہ کیا جائے گا.
یہ گھرانا احساس پروگرام کیلئے اہل ہے اور اسکو 12 ہزار روپے ملیں گے.

اکثر پوچھے گئے سوالات

   میں اس پروگرام کے لئے اپنی اہلیت کی تصدیق کیسے کرسکتا ہوں؟
اپنی اہلیت کی تصدیق کے لئے آپ 8171 پر ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں یا آپ آن لائن اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔
    کیا میں اپنے والد / والدہ یا شریک حیات کی رجسٹریشن کی تصدیق کرسکتا ہوں؟
آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر فراہم کر کے اپنی رجسٹریشن کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اہل نہیں ہیں اور آپ کے والد / والدہ یا شریک حیات اہل ہیں تو یہ آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بتایا جائے گا
   ویب سائٹ کے ذریعے اپنے آپ کو رجسٹر کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
آپ اپنے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کی تصدیق کے بعد اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ سے آپکا پیشہ اور بیان طلب کیا جائے گا۔
    رقم کب منتقل کی جاۓ گی؟
آپ کی درخواست کی تصدیق کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
   کیا خاندان کے سارے افراد اندراج میں حصہ لے سکتے ہیں؟
ایک خاندان کا ایک اندراج ہو سکے گا
احساس ایمرجنسی کیش میں درخواستوں کیلیے ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے جس پرجاکرآپ پروگرام کیلیے اپنی اہلیت کامعیار جانچ سکتے ہیں جن افرادکو بذریعۂ SMS ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنےکا پیغام موصول ہوا ہے وہ اب ضلعی دفاترجائے بغیرخودکو اس پروٹل پررجسٹر کروا سکتے ہیں۔
RECOMMENDED CONTENT FOR YOU:-

Can’t find what you’re looking for?

Tell us the info you need and we’ll get back to you.